خیبر پختونخواعوام کی آواز

بنوں واقعہ, وزیر اعلی ہاﺅس پشاور میں جرگہ

وزیر اعلی کا آئندہ دو روز میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کافیصلہ۔ جرگہ ختم یا جاری رکھنے پر فیصلہ جمعہ کو ہوگا۔

امن و امان سے متعلق وزیر اعلی ہاﺅس میں حکومت اور بنوں عمائدین کے درمیان جرگہ۔ وزیراعلی ہاﺅس پشاور میں ہونے والے جرگے میں بنوں سے50 ممبران کے علاوہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی جس میں وزیراعلی، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی کے علاوہ متعلقہ انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔

جرگہ نے بنوں میں امن اومان سے متعلق دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا اور مطالبات پر پیش رفت تک جاری رکھنے کااعلان کیا۔ جرگہ کے مطالبات کو حل کرنے کے لئے وزیراعلی نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس 48 گھنٹے کے اندر بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جبکہ حکومتی زرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی اجلاس میں جرگہ کے 5ممبران بھی شریک ہونگے اور جرگے میں اس بات  پر اتفاق کیا گیا ہے کہ اپیکس کمیٹی کا اعلامیہ جمعہ کو وزیراعلی بنوں دھرنے کے شرکاء کے سامنے خود پیش کرینگے۔

جرگہ ممبران نے شرط رکھی کہ جرگہ ختم یا جاری رکھنے پر فیصلہ جمعہ کو ہوگا۔ جمعہ تک اگر دھرنے کے شرکاء حکومتی اقدامات سے مطمئن نہ ہوئے تو وہ آگے کا لائحہ عمل خود طے کرینگے۔

حکومتی زرائع کے مطابق  وزیراعلی نے جرگہ کے تمام مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے عمل درآمد کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

یاد رہے کہ بنوں میں امن و امان کے قیام کے لئے گزشتہ روز امن جرگہ کمیٹی نے 16 نقاطی ایجنڈہ پیش کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button