غیر مصدقہ خبریں، صحافتی اداروں کی ساکھ خطرے میں
محمد سمیر
سنجیدگی کے لحاظ سے بونیر پہلے نمبر پر،کسی نے ریسکیو 1122 کو ایک بھی فیک کال نہیں کی ۔ حالانکہ اصل رپورٹ میں حقائق کچھ اور ہیں۔ اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پورے صوبے میں عید کے تینوں دنوں میں 28000 فیک کالز موصول ہوئی ، اصل ڈیٹا اور اخباری رپورٹ میں 14901 کا فرق کیوں ؟
ہر سال عید کے تین دنوں کے بعد محکمہ پولیس، محکمہ صحت اور ریسیکو 1122 اپنی کارکردگی کی رپورٹس جاری کرتے ہیں ۔ جس کی بنیاد اضلاع میں موجود انکے سب آفس سے حاصل شدہ معلومات پر ہوتی ہے ۔ اسی رپورٹس کو جامع انداز میں مختلف اخبار، ریڈیو اسٹیشن اور ٹیلی ویژن اپنے نیوز بلیٹن اور نیوز پیکیجز کا حصہ بناتے ہیں۔
اس طرح اس سال عید الضحی پر ریسکیو 1122 نے بھی اپنی رپورٹ جاری کی جس کو بنیاد بنا کر لوکل اخبار نے بھی ایک مفصل رپورٹ شائع کی۔ اس رپورٹ کے مطابق عید کے تینوں دنوں میں موصول فیک یا جھوٹ پرمبنی ٹیلی فون کالز موصول ہونے والے اضلاع میں مردان پہلےنمبر پر جس میں فیک کال 3724، ڈیرہ اسماعیل خان دوسرے نمبر پر 3061 فیک کالز ، اور تیسرے نمبر پر پشاور جس میں ریسکیو 1122 کو 2782 جھوٹ پر مبنی ٹیلی فون کالز موصول ہوئی۔ اسی شائع شدہ رپورت میں ضلع بونیر کو سب سے ذیادہ سنجیدہ لوگوں کا ضلع شمار کیا گیا اور وضاحت دی گئی کہ عید کے تینوں دنوں میں ریسیکو کے محکمہ کو پورے ضلع سے ایک بھی فیک کال موصول نہیں ہوئی۔
اس رپورٹ کو لیکر جب خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں موجود ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم سے ٹی این این نے رابطہ کیا اور حاصل شدہ معلومات کے مطابق ضلع بونیر میں عید الضحی کے دنوں میں ٹوٹل 516 کالز موصول ہوئی ہے جس میں معلوماتی کالز 180، فیک کالز 320 اور 16 ایمرجنسی کالز شامل ہیں۔ اسی طرح مزید تحقیق کرنے پر واضح ہوا کہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع سے موصول ہونے والے ڈیٹا اور اخبار میں شائع شدہ رپورٹس کے درمیان 14901 کالز کا فرق ہے ۔
اخبار کے مطابق ضلع پشاور میں 2782 کالز موصول ہوئی جبکہ ریسکیو 1122 کے آفس سے موصول ہونے والے ڈیٹا کے مطابق عید کے تینوں دنوں میں پشاور آفس کنٹرول روم کو فیک کالز کی صورت میں 2782 کالز موصول ہوئی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں اخباری رپورٹ کے مطابق 3061 کالز موصول ہوئی جبکہ حقیقت میں فیک کالز کی تعداد 4745 ہیں۔
لیکن یہ خیبرپختونخوا کا وہ ضلع ہے جہاں پر ریسکیو 1122 کو سب سے زیادہ 4745 فیک کالز موصول ہوئی ہیں اخبار اور ریسکیو 1122 ڈیٹا کے درمیان 1025 کالز کا فرق آرہا ہیں۔
سوات سے ریسکیو 1122 کو اخبار کے مطابق 1048 کالز موصول ہوئی ہیں جبکہ ریسکیو ترجمان کے مطابق عید کے تینوں دنوں میں 1578 فیک کالز موصول ہوئی ہیں جس میں 530 کی فرق سامنے آرہا ہے۔
اسی طرح اخبار میں شایع شدہ رپورٹ میں وضاحت دی گئی ہے کہ ایبٹ آباد سے ریسکیو 1122 کو 1710 جھوٹی کالز موصول ہوئی ہیں لیکن ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کنٹرول روم کے مطابق 2530 فیک کالز موصول ہوئی ہیں۔ دونوں رپورٹ کے درمیان 820 کالز کا فرق موجود ہیں۔
شائع شدہ رپورٹ میں نوشہرہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ نوشہرہ سے ریسکیو 1122 کو 1383 فیک کالز موصول ہوئی ہیں لیکن دوسری طرٖف نوشہرہ ریسکیو ترجمان کےمطابق بڑی عید کے تینوں دنوں میں ٹوٹل 2950 کالز موصول ہوئی ہیں۔ اس طرح دونوں رپوٹ کے درمیان 1567 کالز کا فرق آرہا ہے۔
کوہاٹ سے ریسکیو 1122 کو اخبار کے مطابق 299 فیک کالز موصول ہوئی ہیں لیکن دوسری طرٖف کوہاٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں دنوں میں ٹوٹل 1563 کالز موصول ہوئی ہیں، جس میں 1264 کالز کا فرق آرہا ہیں۔
اخباری رپورٹ کے مطابق ضلع ہری پور میں 480 فیک کالز موصول ہوئی جبکہ ریسکیو کے آفس سے موصول ہونے والے ڈیٹا کے مطابق عید کے تینوں دنوں میں ضلع ہری پور آفس کنٹرول روم کو فیک کالز کی صورت میں 1322 کالز موصول ہوئی، جس میں 480 کالز کا فرق ہے۔
چترال لوئر میں عید کے تینوں دنوں میں ریسکیو 1122 کو اخباری رپورٹ کے مطابق 88 کالز موصول ہوئی جبکہ کنٹرول روم کے مطابق 120 فیک کالز موصول ہوئی ہیں۔ جس میں 32 کالز کا فرق ہے۔ اسی طرح چترال اپر میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق 87 فیک کالز موصول ہوئی ہیں جبکہ چترال ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق 127 ٹوٹل فیک کالز موصول ہوئی ہیں۔ جس میں 40 کالز کا فرق ہیں۔
ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ سے عید کے موقع پر اخباری رپورٹ کے مطابق 1710 فیک کالز موصول ہوئی ہیں لیکن کنٹرول روم کے مطابق عید کی تینوں دنوں میں 2530 غیر ضروری کالز موصول ہوئی ہیں، ان دونوں ڈیٹا کے درمیان 820 کالز کا فرق آرہا ہے۔
چارسدہ میں ریسکیو 1122 کو عید کے تین دنوں میں اخبار کے مطابق 456 فیک کالز موصول ہوئی ہیں لیکن جب ہم نے ریسکیو 1122 چارسدہ کنٹرول روم سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں دنوں میں چارسدہ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو 496 فیک کالز موصول ہوئی ہیں اس میں 40 کالز کا فرق آرہا ہیں۔
ضلع صوابی، رپورٹ کے مطابق 1140 فیک کالز موصول ہوئی ہیں لیکن یہ خیبرپختونخوا کا وہ ضلع ہے جہاں پر ریسکیو 1122 کو دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 4093 فیک کالز موصول ہوئی ہیں اخبار اور ریسکیو 1122 ڈیٹا کے درمیان 2953 کالز کا فرق آرہا ہیں۔
کرک سے ریسکیو 1122 کو اخبار کے مطابق 1147 فیک کالز موصول ہوئی ہیں لیکن دوسری طرٖف کرک ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق عید کے تینوں دنوں میں ٹوٹل 950 کالز موصول ہوئی ہیں، دونوں رپوٹ کے درمیان 197 کالز کا فرق آرہا ہے۔
اخبار کے مطابق ملاکنڈ میں ریسکیو 890 فیک کالز موصول ہوئی جبکہ ملاکنڈ ریسکیو 1122کنٹرول روم کو فیک کالز کے صورت میں 1310 کالز موصول ہوئی۔ جس میں 420 کی فرق سامنے آیا ہے۔
لوکل اخبار کے مطابق ہنگو سے ريسکيو 1122 کو 592 کالز موصول ہوئی ہیں جبکہ ریسکیو کے مطابق ٹوٹل 543 فیک کالز موصول ہوئی ہیں دونوں ڈیٹا کے مطابق 49 فیک کالز کا فرق ہیں۔
اسی طرح باجوڑ ، شائع رپورٹ کے مطابق 671 فیک کالز موصول ہوئی ہیں لیکن ریسکیو 1122 کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ ہمیں ان تینوں دنوں میں 938 فیک کالز موصول ہوئی ہیں دونوں ڈیٹا کے درمیان 267 کالز کا فرق آرہا ہیں۔
مانسہرہ سے ریسکیو 1122 کو 540 جھوٹی کالیں اخبار کے مطابق موصول ہوئی ہیں جبکہ ریسکیو مطابق 1150 فیک کالز موصول ہوئی ہیں اور ان دونوں رپورٹ میں 610 کالز کا فرق ہیں۔
ضلع بونیر وہ ضلع ہے جو اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پورے صوبے میں ان تینوں دنوں میں ریسکیو 1122 کو ایک فیک کال بھی موصول نہیں ہوئی لیکن جب ہم نے ریسکیو 1122 بونیر کنٹرول روم سے رابطہ کیا تو ان کے مطابق عید کے تینوں دنوں میں کنٹرول روم کو 320 فیک کالز موصول ہوئی ہیں۔
ضلع خیبر، اخبار میں اس ضلع کا ڈیٹا موجود نہیں ہے لیکن ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق عید کی تینوں دنوں میں ضلع خیبر سے 1321 فیک کالز موصول ہوئی ہیں۔
کوہستان اپر سے عید کے تینوں دنوں میں ریسکیو 1122 کو اخبار رپورٹ کے مطابق 230 فیک کالز موصول ہوئی ہیں جبکہ کوہستان اپر ریسکیو کے مطابق 340 ٹوٹل فیک کالز موصول ہوئی ہیں۔ اس ڈیٹا میں 110 کالز کا فرق ہیں۔
اسی طرح اگر ہم لویر کوہستان کی بات کرے تو لویر کوہستان سے بھی ریسکیو کو اخبار رپورٹ کے مطابق 62 فیک کالز موصول ہوئی ہیں جبکہ لویر کوہستان میں ریسکیو کے مطابق 92 ٹوٹل فیک کالز موصول ہوئی ہیں ۔ دونوں ڈیٹا کے درمیان 30 کالز کا واضح فرق ٓارہا ہیں۔
ضلع شانگلہ سے ریسکیو 1122 کو 795 فیک کالز اخبار کے مطابق موصول ہوئی ہیں لیکن ریسکیو 1122 کا کہنا ہے ان تین دنون میں شانگلہ ریسکیو 1122 کو 1205 فیک کالز موصول ہوئی ہیں۔ اخبار اور ریسکیو 1122 ڈیٹا کے درمیان 410 کالز کا فرق آرہا ہیں ۔
دیر اپر سے عید کے تینون دنوں میں ریسکیو 1122 کو اخبار رپورٹ کے مطابق 647 فیک کالز موصول ہوئی ہیں جبکہ دیر اپر ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو 974 ٹوٹل فیک کالز موصول ہوئی ہیں ۔ جس میں 327 کالز کا فرق ہیں ۔
اسی طرح اگر ہم لویر دیر کی بات کرے تو لویر دیر سے عید کے تینون دنوں میں ریسکیو 1122 کو اخبار رپورٹ کے مطابق 273 فیک کالز موصول ہوئی ہیں جبکہ لویر دیر ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق 416 ٹوٹل فیک کالز موصول ہوئی ہیں ۔ جس میں 143 کی فرق سامنے آرہا ہیں ۔
اخبار کے مطابق بنوں ریسکیو 1122 کو 682 فیک کالز موصول ہوئی ہیں ریسکیو 1122 کے مطابق ان تینوں دنوں میں ٹوٹل 1022 فیک کالز موصول ہوئی ہیں ان دونوں ریکارڈ میں ٹوٹل 342 کالز کا فرق آرہا ہیں ۔
ضلع مہمند میں عید کی دنوں میں اخبار کے مطابق 530 اور ریسکیو 1122 کے مطابق ٹوٹل 400 فیک کالز موصول ہوئی ہیں دونوں کے درمیان 130 فیک کالز کا فرق آرہا ہیں ۔
ضلع لکی مروت میں ریسکیو 1122 کو اخبار کے مطابق 480 فیک کالز موصول ہوئی ہیں جبکہ ریسکیو کے آفس سے موصول ہونے والے ڈیٹا کے مطابق ریسکیو 1122 کو فیک کالز کے صورت میں 1479 کالز موصول ہوئی ہیں۔ جس میں 999 کالز کا فرق ہیں۔
کرم میں اخباری رپورٹ کے مطابق 412 کالز موصول ہوئی ہیں جبکہ حقیقت میں ریسکیو 1122 کے مطابق فیک کالز کی تعداد 613 ہیں۔ ریسکیو 1122 اور اخبار ڈیٹا کے مطابق دنوں ڈیٹا میں 201 کالز کا فرق موجود ہیں ۔
ٹانک سے اخبار رپورٹ کے مطابق 112 کالز موصول ہوئی ہیں جبکہ ٹانک ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق 170 ٹوٹل ٖفیک کالز موصول ہوئی ہیں۔ جس میں 58 کی فرق سامنے آرہا ہے۔
ضلع اورکزئی میں عید کے تین دنوں میں ریسکیو 1122 کو اخبار کے مطابق ٹوٹل 360 فیک کالز موصول ہوئی ہیں لیکن ریسکیو حکام کے مطابق ان تین دنوں میں ریسکیو 1122 کو 570 ٹوٹل کالز موصول ہوئی ہیں دونوں ڈیٹا کے درمیان 210 فیک کالز کا فرق آرہا ہیں۔
بٹگرام سے ریسکیو 1122 کو اخبار کے مطابق 849 فیک کالز موصول ہوئی ہیں لیکن دوسری طرٖف بٹگرام کے ریسکیو 1122 کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ عید کے تین دنوں میں ٹوٹل 1277 کالز موصول ہوئی ہیں، دونوں رپوٹ کے درمیان 428 کالز کا فرق ہیں ۔
ساوتھ وزیرستان میں ریسکیو 1122 کو اخباری رپورٹ کے مطابق 43 کالز اور نارتھ وزیرستان میں ریسکیو 1122 کو 746 فیک کالز موصول ہویی ہیں جبکہ کنٹرول روم کے مطابق ساوتھ وزیرستان ریسکیو 1122 کو 116 جبکہ نارتھ وزیرستان ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق ٹوٹل 1179 فیک کالز موصول ہوئی ہیں۔ دونوں اضلاع ریسکیو1122 اور اخباری ڈیٹا میں 506 کالز کا فرق آرہا ہیں۔
ضلع تورغر یہاں پر بھی اخبار کے مطابق ریسکیو 1122 کو 320 فیک کالز موصول ہوئی ہیں لیکن ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے عید کے تینوں دنوں میں ٹوٹل 512 فیک غیر ضروری کالز موصول ہویی ہیں جس میں 192 فیک کالز کا فرق آرہا ہیں۔
اگر دیکھا جائے تو مختلف آرگنایزیشن کے طرف سے اسی طرح کی بہت سی رپورٹ شائع اور جاری کی جاتی ہیں۔ جس کی کھیی بھی کاونٹر چیک نہیں کیا جاتا۔
ضرورت اس امر کی ہی کہ ہندسوں کے اس گورکھ دھندے میں جب بھی اسی طرح کا کوئی رپورٹ جاری کی جاتی ہے تو صحافتی طور پر اس پر پوری توجہ دینی چاہیئے اور ان تمام ڈیٹا کو اچھے سے چھان بین کے بعد نشر کرنا چاہیے ،تاکہ جو بھی معلومات عوام تک پہنچے وہ درست ہوں ۔