خیبر پختونخواعوام کی آواز

چارسدہ: طوفانی بارشوں کی وجہ سے دو افراد جاں بحق اور 10 زخمی

حالیہ طوفانی بارشوں کے دوران چارسدہ کے علاقے شبقدر میں مکانات کی چھتیں گرنے سے دو افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث دو گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق جانبحق افراد میں ایک خاتون اور نوجوان شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو علاج کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا گیا ہے جن کا علاج جاری ہے۔

اس ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button