خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کو محتاط رہنے کی ہدایت
خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے اغوا اور قتل کے پس منظر میں محکمہ داخلہ نے تمام سرکاری ملازمین کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق بنوں ڈویژن میں سرکاری اہلکاروں اور افسران کے اغوا اور قتل کے واقعات تواتر سے رونما ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے سرکاری ملازمین کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری کردہ ہدایت نامے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں حالیہ اضافے، قاتلانہ حملے اور LEAs اور SFs کے اہلکاروں کے اغوا کی وجہ سے خطرے کی مجموعی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز (SFs) اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں (LEAs) کے اہلکاروں، بشمول چھٹی پر جانے والے، اغوا اور شہید کیے جانے کے کئی واقعات رپورٹ کیے جا رہے ہیں۔ یہ واقعہ ٹانک، ڈی آئی خان، لکی مروت اور بنوں کے علاقوں میں مسلسل دیکھا جا رہا ہے۔
ان وجوہات کی وجہ سے محکمہ داخلہ نے اعلامیے میں کہا کہ محرم الحرام کے دوران سرکاری ملازمین کا آبائی علاقوں میں جانا خطرناک ہے۔ متعلقہ حکام اس حوالے سے سیکورٹی اقدامات یقینی بنائیں۔ اور سفر کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔