بین الاقوامیخیبر پختونخواعوام کی آواز

پشاور:سعودی ائیرلائن باچا خان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار

پشاور باچا خان ایئرپورٹ میں سعودی ائیرلائن حادثہ کا شکار۔ مسافر جہاز کو لینڈنگ کے دوران ٹآئر میں آگ لگ گئی۔ ائیر پورٹ انتظامیہ کے مظابق حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا جس کی وجہ سے 12 سے 15 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو  بروقت ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ مسافرجہازسے اترتے وقت زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں خواتین اور مرد مسافر شامل ہے۔

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوئی مگر حالات پر قابو پا لیا گیا ہے۔

بعد ازاں پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پشاور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے بعد سعودی ائیرلائن 792 کے لینڈنگ گیئر میں آگ لگی، ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بائیں لینڈنگ گئیر میں دھواں اور چنگاریاں دیکھیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو بائیں لینڈنگ گئیر سے دھواں اور چنگاری سے آگاہ کیا۔

تاہم انتظامیہ نے بروقت کارروائی کی اور لینڈنگ گیئر میں ہونے والی آتشزدگی پر فوراً قابو پاکر جہاز کو بڑے حادثہ سے بچا لیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button