جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

لکی مروت: جرائم پیشہ عناصر سے روابط کے الزام میں تھانہ غزنی خیل کا پورا عملہ معطل

غلام اکبر مروت  

ڈی پی او لکی مروت تیمور خان نے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ روابط کے سنگین الزامات پر تھانہ غزنی خیل میں تعینات ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر قدرت اللہ، ہیڈ کانسٹیبل سید علی، مدد محرر قیوم، ایل ایچ سی محسن، ڈی ایف سی خالد رضاء اور سابقہ ایس ایچ او شفقت اللہ خان کے پانچ گن مینوں, کانسٹیبلان برکت اللہ، نوروز، شفیق، نثار، امانت، اور وائرلیس آپریٹر میر قلم سمیت ایک درجن پولیس اہلکاران کو فوری طور پر معطل کرکے انہیں تھانہ غزنی خیل سے پولیس لائن کلوز کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

ڈی پی او لکی مروت تیمور خان نے کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ میں جرائم پیشہ افراد کے ساتھ روابط اور کرپشن ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کو محکمہ سے برخاست کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرپشن کی شکایت پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو اپنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ کوئی بھی پولیس آفیسر یا جوان کسی ایسے فعل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ ایس ایچ تھانہ غزنی خیل کو دو روز قبل معطل کیا گیا تھا۔

Show More
Back to top button