جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

ہری پور، مسافر وین حادثے کا شکار، 10 مسافر جاں بحق

ہری پور میں مسافر وین کھائی میں گرنے  کی وجہ سے 10 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق گاڑی صوابی سے اسلام آباد جا رہی تھی اور مسافر وین میں 17 سے زائد افراد سوار تھے۔جو کہ ہری پور چہکائی مقام کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے کے بعد فوری طور پر زخمیوں کو ہری پور ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ٹیم کو بارش کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ حادثے کی وجوہات جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایک زخمی مسافر کا کہنا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا لیکن اصل وجوہات ابھی تک معلوم نا ہو سکی۔ دوسری طرف یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ بارش اور سڑک پر پھسلن کے باعث ہو سکتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button