خیبرپختونحوا حکومت نے 9 مئی واقعات پرجوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا
صوبائی وزیرقانون نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن کےقیام کا فیصلہ لیا ہے جبکہ اس سلسلے میں 9 مئی واقعات سےمتعلق قرارداد کابینہ سےمنظوری کیلئے بھی پیش کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات سے انتخابات سے جڑی ڈھاندلی کی تحقیقات کی جائے گی۔اور واقع میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی بھی کمی جائے گی۔ اس حوالے سے صوبائی اسمبلی میں سمری بھی پیش کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔