خیبر پختونخواعوام کی آواز

ایبٹ آباد میں سکول کوسٹر الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی

ابیٹ آباد بگنوتر بٹنگی موڑ کے مقام پر ہری پور ریحانہ عمر اسلامک پبلک سکول کی ٹرپ پر آنے والی کوسٹر واپسی پر بریک فیل ہونے کے باعث اُلٹ گئی۔

کوسٹر میں 42 طالبات اور 8 ٹیچرز سوار تھے۔ کوسٹر حادثے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو مقامی ہسپتال کی ایمرجنسی لایا گیا۔ 12 زخمیوں میں سے 1 زخمی جاں بحق ہو گیا اور 4 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دیگر مستحکم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زخمیوں میں زاہد ،عمران ،ماہ نور ، ریاض ،نور فاطمہ ،فضا شرافت ،انابیہ بی بی،عائشہ ،شانزہ ،مناہل عزیز،خضراوارث اور اس کے علاوہ جاں بحق ہونے والے مظہر اقبال شامل ہیں۔

ہسپتال ڈائریکٹر کی جانب سے کوسٹر حادثے میں زخمی مریضوں کو تمام تر طبعی سہولیات دینے اور خاص خیال رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button