خیبر پختونخواعوام کی آواز

شانگلہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے ہلاکتیں

شانگلہ میں تحصیل بیشام کے یونین کونسل میرہ میں باٹکوٹ کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے پانچ خواتین سمیت چھ افراد جابحق جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پراڈو جیپ میں سوار نو افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو گھر جارہے تھے کہ باٹکوٹ کے مقام پر لنک روڈ پر جاتے ہوئے بریک فیل ہونے سے گاڑی گہری کھائی میں جا گری، گاڑی گرنے کے نتیجے میں ڈرائیور اقبال روان ان کی اہلیہ اور چار خواتین جابحق جبکہ رشید نامی شخص، ایک خاتون اور ایک تین سالہ بچی زخمی ہوئے ہیں۔ جن کو بیشام ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو مقامی لوگوں نے کھائی سے نکال کر بیشام ہسپتال منتقل کیا ہے۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا بھی تھا۔

یاد رہے کہ شانگلہ ایک پہاڑی اور پسماندہ ضلع ہے جس کی وجہ سے یہاں کی سڑکوں کی حالت ابتر ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں ایسے ناخواشگوار حادثات رونماء ہوتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button