خیبر پختونخواعوام کی آواز

16 سال بعد پشاور میں ناردرن بائےپاس کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ

16 سال بعد پشاور میں ناردرن بائےپاس کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ہو گیا۔ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود نے کہا ہے کہ ان رکاوٹوں کا خاتمہ پشاور کے ٹریفک کے مسائل کا حل اور تجارت میں آسانی کے لئے بہترین فروغ ہے۔  اس سے پاک فغان تجارت کو فروغ ملے گا ان کو وزیر اعلی کی جانب سے سب سے اہم ٹاسک حوالے کیا گیا تھا جو کہ دسمبر تک مکمل ہو کر عام عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔

اس اقدام کے بہت سے فوائد ہونگے جن میں سے سب سے بڑا ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہے اور دوسری جانب قبائلی ضلع خیبر سے آنے والی گاڑیاں جمرود روڈ اور یونیورسٹی روڈ استعمال کئے بغیر بآسانی پشاور اور موٹر وے پہنچ سکے گی۔

کمشنر پشاور ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر کو قبضے حاصل کرنے کے بعد تجاوزات کا خاتمہ کر کے واگزار کی گئی زمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی روڈ کے بقیہ حصہ کی تعمیر یقینی بنائیں نادرن بائی پاس رنگ روڈ کی تعمیر مکمل کی جا سکے۔

31 دسمبر تک روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button