جرائمخیبر پختونخوا

بنوں میں فائرنگ سے سکول بچے اور پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکول بچے اور پولیس اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے ہیں جن بھی سکول کے بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق بنوں کے علاقہ چکر منڈان میں ڈی آئی خان روڈ پر آج دوپہر ایک ویگو گاڑی سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس سے سکول چھٹی کے بعد راستے سے گزرنے والا  8 سالہ بچہ، ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ سے مزید سکول کے مزید تین بچوں سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق واقعہ کے وقت وقوعہ کے نزدیک نجی سکول اقرا پبلک سکول کی چھٹی ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہاں کافی رش تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے جس میں فائرنگ موٹرسائیکل سواروں پر کی گئی ہے اور دیگر افراد اس کی زد میں آگئے ہیں۔ تاہم ملزمان اور گاڑی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی لواحقین اور سکول بچوں کے والدین ہسپتال آنا شروع ہوگئے ہیں اور ہسپتال میں افراتفری پھیل گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button