خیبر پختونخوا
کورونا کے 3787 نئے کیسز رپورٹ، 57 جاں بحق
ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 59 ہزار 745 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3787 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وباء نے مزید 57 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ برازیل کے محققین نے دریافت کیا ہے کہ ایک قسم کے سانپ کے زہر میں موجود مالیکیول بندروں کے خلیوں میں ابھرتے ہوئے کورونا وائرس کے دوبارہ پیدا ہونے کو روکتا ہے، یہ مالیکول وائرس سے لڑنے والی دوا تک پہنچنے کا ممکنہ ابتدائی مرحلہ ہے۔