جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

ایبٹ آباد: غیرت کے نام پر خاوند نے بیوی اور نوجوان کو قتل کردیا

ایبٹ آباد میں غیرت کے نام پر خاوند نے اپنی بیوی اور نوجوان کو قتل کر دیا۔ ایبٹ آباد تھانہ کینٹ پولیس کے مطابق ملزم صدام نے اپنی بیوی مہرین کو پہلے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جس کے بعد نوجوان راج کو کو قتل کیا جس کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔

اس دوران کینٹ پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم صدام کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلے بے نظیر شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز پشاور کے نواحی علاقہ خزانہ مقصود آباد میں بھی ڈیڑھ ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واردات میں مقتولہ کے بہنوئی نے سہولت کار کا کردار کیا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش اور مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام نبی خان کے مطابق گزشتہ روز مقصود آباد لنڈے سڑک میں دوہرے قتل کی اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچا تو وہاں مکان کے اندر نعشوں کے ساتھ موجود ایک خاتون مسماة (ن) زوجہ بشیر احمد دختر کرامت نے بتایا کہ نعشیں میری بہن اور بہنوئی کی ہیں، 13 جولائی 2021ء کو میری بہن مسماة (م) ساکن صوابی نے زیور رحمن ولد طریف خان ساکن اکوڑہ خٹک کے ساتھ کورٹ میرج کیا تھا جس کے بعد دونوں نے مانسہرہ میں رہائش اختیار کر لی تھی، گزشتہ روزمیرے شوہر بشیر احمد کی دعوت پر دونوں یہاں آ گئے، تقریباً 2 بجے کے قریب میرا بھائی ظاہر دیگر رشتہ داروں آفاق ولد ولایت شاہ اور شہاب ولد سردار حسین کے ہمراہ بامسلح ہمارے گھر میں گھس آیا اور میری بہن مسماة (م) اور بہنوئی زیور رحمن پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button