جرائمخیبر پختونخوا
دیربالا: چار بہنوں کے اکلوتے بھائی کی لاش دو ہفتے بعد مل گئی
دیربالا واڑی کے مقام پر ڈوبنے والے طالب علم خالد محمود کی لاش دو ہفتے بعد دریا سے برامد ہوگئی۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق خالد محمود گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا اور چار بہنوں کا اکلوتا بھاٸی تھا دو ہفتے پہلے دریا پنچکوڑہ میں مچھلیاں پکڑ ہوۓ اپنے قریبی رشتہ نوجوان کے ساتھ ڈوب گیا تھا۔ ان کے رشتہ دار کی لاش پہلے دریا سے نکالی گئی تھی تاہم خالد محمود لاپتہ تھے۔
خالد محمود کی لاش کے لیے ایک ہفتہ گرینڈ سرچ اپریشن مہم بھی چلاٸی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں علاقے کے عوام شریک ہوئے دریا کا رخ بھی تبدیل کیا تھا تاہم ان کی لاش نہیں مل رہی تھی گزشتہ رات ان کی لاش واڑی کےقریب دریاء سے برامد ہوئی مقامی لوگوں نے اباٸی گاٶں کاکڈ پہنچاٸی اور سپردخاک کردیا۔