پشاور میں نویں محرم الحرام کے ماتمی جلوس اختتام پذیر
پشاور میں نویں محرم الحرام کے ماتمی جلوس اختتام پذیر ہوگئے جبکہ شہر کے کئی امام بارگاہوں سے شب عاشور کے جلوس برآمد ہوئے ہیں جوکہ روایتوں راستوں پر رواں دواں ہیں۔
اس سلسلے میں نویں محرم الحرم کا مرکزی ماتمی جلوس گلبہار امام بارگاہ سائیں زریں سے برآمد ہوا، جلوس میں سینکڑوں کی تعداد میں عزداروں نے شرکت کی جبکہ جلوس میں شامل عزدار غم کربلا کی یاد میں نوحہ خوانی اور سینہ کوہی کے ساتھ حضرت امام حسین اور شہدا کو خراج عقيدت پیش کی اور جلوس کے راستوں میں پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئیں۔
اسی طرح ماتمی جلوس ہشت نگری سے ہوتا ہوا شہر میں داخل ہونے کے بعد اپنے روایتی راستوں پر اللصبح تک مختلف امام بارگاہوں میں سلامی دینے کے بعد فجر میں اپنی اپنی امام بارگاہوں میں احتتام پذیز ہوگا۔
اس موقع پر ماتمی جلوس کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، پولیس اہلکار، بم ڈسپوزل اسکوڈ اور ریسکیو 1122 بھی جلوس کے راستوں میں فرائض سرانجام دیتے رہے جبکہ جی ٹی روڈ بھی یک طرفہ طور پر مکمل بند کیا گیا۔
واضح رہے کہ نویں محرم الحرم کا ماتمی جلوس فجر کے وقت اختتام پذیر ہونے بعد دس محرم الحرام کے ماتمی جلوس کے لئے امام بارگاہ حکیم خان میں تیاریوں کا آغاز کردیا جائے گا۔