جرائمخیبر پختونخوا

پشاور: 14 اگست سے لاپتہ دوشیزہ کو اغواء کئے جانے کا انکشاف

پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ سے 14 اگست کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی جوانسال لڑکی کو شادی کی غرض سے اغواء کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں خاتون سمیت 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مغویہ کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔

پشتہ خرہ پولیس کے مطابق تاج آباد کے رہائشی سردار ولی نے 14 اگست کو اپنی بیٹی کی گمشدگی کی درخواست دی تھی جس پر انکوائری کے دوران معلوم ہوا کہ مسماة (ک) کو بلال اور مسماة ہدایت زوجہ عالم نے ورغلا پھسلا کر شادی کی غرض سے اغواء کیا ہے جس پر دونوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

لڑکی کو ورغلا پھسلا کر اغواء کرنے میں ملوث نوجوان گرفتار

دوسری جانب تھانہ ٹاؤن پولیس نے لڑکی کو ورغلا پھسلا کر اغواء کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں مسماة شازیہ زوجہ محمد آصف نے اپنی بیٹی کی اغوائیگی کا مقدمہ زاہد ولد رحمن ساکن کاٹلنگ مردان کے خلاف درج کرایا تھا، گزشتہ روز انہیں اطلاع ملی کہ ملزم زاہد اس وقت بورڈ بازار میں موجود ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مغویہ کی بازیابی کیلئے کوششیں شروع کر دی گئیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button