خیبر پختونخوا

پشاور: 4 افراد دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

پشاور کے نواحی علاقے شاہ پور محمد زئی میں سابقہ دشمنی کی بناء پر فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت تین راہگیر زخمی ہو گئے۔ علاقے میں بھاری ہتھیار کے استعمال اور دو طرفہ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا انوسٹی گیشن ٹیم نے کرائم سین سے فائر ہونے والی 40 خالی خول ایک طرف جبکہ 20 خالی خول دوسری طرف سے برآمد کر لیے گئے، واقعے مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔

زرائع کے مطابق گزشتہ روز فریق اول ہدایت اور رئیس پسران ماصم اور سرتاج ساکنان محمد زئی جبکہ فریق دوم بادام شیر اور اسفندیار کا دلہ زاک روڈ پر آمنا سامنا ہوا جس پر فریقین نے ایک دوسرے پر اندھادھند فائر نگ کی جس کے نتیجے میں عبدالوہاب ولد میر خان سکنہ اندر شہر بازار، عمر شیر ولد جمروز سکنہ محمد زئی، عنایت ولد جمروز اور جان شیر ولد رحمان شیر سکنہ دلہ زاک روڈ، ایف آر پی پولیس اہلکار خورشید ولد شمشاد، بلال ولد سلطان اور محمد ستار ولد محمد افضل ساکنان چابیان شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ایک ہی فریق سے چار افراد جن میں عبد الوہاب، عمر شیر، عنایت اور جان شیر زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جاں بحق ہو گئے جبکہ پولیس اہلکار سمیت تین راہگیر تاحال ہسپتال میں زیر علا ج ہیں جن کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔

رورل سرکل پولیس کے مطابق فریقین کے مابین سابقہ دشمنی چلی آ رہی ہے، تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہو چکے ہیں، علاقے میں سر چ آ پریشن شروع کیا گیا جبکہ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم سین سے فائر ہونے والے 40 خالی خول جبکہ دو سری جانب سے 20 خالی خول برآمد کر لئے گئے ہیں اور نعشو ں کو تحو یل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے خیبر میڈیکل کالج پہنچا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ناصر باغ کے علاقہ میں نامعلوم سفاک قاتلوں نے فائرنگ کر کے گاڑیوں کی بارگینگ کا کام کرنے والے افغان باشندے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس زرائع کے مطابق ریگی للمہ کے رہائشی محبت اللہ ولد خائستہ باز نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا بھائی نبی اللہ جو کہ رینگ روڈ ٹول پلازہ کے قریب گاڑیوں کی بارگین کا کام کرتا تھا گزشتہ روز حسب معمول بارگین پر جانے کیلئے گھر سے روانہ ہوا اس دوران راستہ میں نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مدعی کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں تھی، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button