لکی مروت: دو نوجوان پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق
لکی مروت میں دو نوجوان پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے،ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے دونوں کی لاشیں نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق یہ واقعہ لکی مروت کے علاقے اباخیل میں پیش آیا،جہاں بارش کے پانی سے بنے ہوئے جوہڑ میں نہاتے ہوئے 14 سالہ عمران ڈوب کر جاں بحق ہو گیا اسے بچانے کیلئے ادریس نامی نوجوان بھی پانی میں کود پڑا لیکن سے اس کا پاوں بھی کیچڑ میں پھنس گیا جس کی وجہ سے وہ بھی اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر اپنی ٹیمیں روانہ کی اور دونوں لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ ضلع لکی مروت میں مختلف مقامات پر ریت اور مٹی نکالنے کی وجہ سے گہرے گڑھے بن گئے ہیں جو بارشوں کے موسم میں خطرناک تالاب بن جاتے ہیں۔ ایک ماہ قبل بھی اسی علاقے میں اسی طرح کے جوہڑ میں دو نوجوان ڈوب گئے تھے۔