خیبر پختونخوا

مردان میڈیکل کمپلکس: ایکسڈنٹس میں زخمی افراد کو مفت تشخیصی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

 

مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) کی انتظامیہ نے قدرتی آفات اور ایکسڈنٹس میں زخمی ہونے والوں کو مفت تشخیصی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ میڈیکل ڈائریکٹر(ایم ڈی) پروفیسر ڈاکٹر مختیار علی کی زیر صدارت ہونے والے کلینیکل ایکزیکٹیو بورڈ کی میٹنگ میں کیا گیا۔
میٹنگ میں پروفیسر ڈاکٹر امجد علی، پروفیسر ڈاکٹرمعتصم بااللہ، پروفیسر ڈاکٹر طارق، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم الحق اور دوسرے ممبرز نے شرکت کی۔ایم ڈی نے شرکاء کو بتایا کہ ماس ایمر جنسی مثلاً کسی قدرتی آفت، بادوں باراں، زلزلے، سیلاب اور روڈ ایکسڈنٹ میں زخمی ہونے والوں کو فوری علاج اور تشخیص کی ضرورت ہوتی ہے اور مختلف ٹیسٹس اور ایکسرے وغیرہ کے لئے پیسے جمع کرنے میں تیماداروں یا مریض کو ہسپتال لانے والوں کو رش کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے چونکہ ایسے مریضوں کو عام مریضوں کے مقابلے میں جلد تشخیص کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ جلد از جلد ان کا علاج شروع کیا جا سکے اور ان کی زندگی کو بچایا جا سکے اس لئے ایسے مریضوں کو بروقت تشخیص اور علاج کی جلد از جلد فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ان کو یہ سہولیات فری کی جا رہی ہیں۔

شرکاء نے اس تجویز سے اتفاق کیا اور اس فیصلے کی تائید کی۔ اجلاس کو کورونا کی چھوتھی لہر سے نمٹنے کیلئے کی جانی والی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کی دو وارڈز اورایک آئی سی یو پہلے سے ہی کورونا مریضوں کیلئے مختص ہیں اور ضرورت پڑنے پر دوسرے وارڈز جن کو پہلے ہی سے سنٹرل آکسیجن سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے کو کورونا آئسولیشن وارڈز ڈکلیئر کیا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت ہسپتال میں کورونا کے 46 مریض زیر علاج ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ہسپتال انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button