نوشہرہ میں سات افراد کی نوجوان سے جنسی زیادتی، نازیبا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شئیر کردی
نوشہرہ میں سات افراد نے نوجوان کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کر دی ہے۔
پندرہ سالہ نوجوان نے اکبر پورہ تھانہ میں رپورٹ درج کرائے ہوئے کہا ہے کہ اکتیس جولائی وہ مویشیوں کے لئے چارہ کاٹنے گیا تھا جہاں فصل میں یاسر، شیراز اور دیگر پانچ افراد نے ان کا راستہ روکا اور پستول کی نوک پر باری باری ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور ویڈیوز بھی بنائی۔
rape
متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ تقریبا ایک ہفتے تک وہ اپنی شرم و حیا کی وجہ سے خاموش تھے لیکن پچھلے دنوں انہیں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے ان کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کر دی ہے۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ متاثرہ فرد کے کہنے پر ساتوں ملزمان کے خلاف مقدمہ میں جنسی زیادتی، برہنہ ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کے دفعات شامل کر لئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک دو ملزمان گرفتار بھی کئے جا چکے ہیں جبکہ باقی پانچ کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
نوش