خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آبادمیں مسیحاوں پر کورونا کے وار جاری ، ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر احسان الحق ڈپٹی ڈایریکٹر میڈیکل سروسز پتھالوجی ایوب میڈیکل کمپلیکس کورونا میں مبتلا ہونے کے بعدگزشتہ رات جاں بحق ہوگئے۔

ڈاکٹر احسان الحق گزشتہ تین دنوں سے ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ایبٹ اباد کے کرونا وارڈ میں داخل تھے. خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 69 ہوگئی۔ ڈاکٹر احسان الحق کی نماز جنازہ آج انکے ابائی گاوں میں ادا کی جائے گی۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین تاحال گزشتہ سال اپریل سے منظور شدہ شہدا پیکیج سے محروم ہیں۔

دوسری جانب ملک میں عالمی وبا کورونا سے مزید 95 افراد انتقال کر گئے اور 4720 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57 ہزار 981 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4720 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 95 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.24 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 2 جون کو 92 اموات ریکارڈ ہوئی تھیں جبکہ گزشتہ روز ریکارڈ کی جانے والی اموات ملک میں جاری کورونا کی چوتھی لہر میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button