خیبر پختونخوا

ڈی آئی خان: پولیو ڈیوٹی پر جانے والا پولیس اہلکار قتل

ڈی آئی خان میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقے اٹل شریف کے قریب نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل دلاور خان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہناہے کہ دلاور خان پولیو مہم پر ڈیوٹی دینے کیلئے جارہا تھا کہ گھات لگائے ملزمان نے اسے نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز بھی پشاور میں فائرنگ کرکے فرنٹیئر ریزروپولیس اہلکارکو قتل کیاگیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک کےمختلف حصوں میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے۔ ہیڈ کانسٹیبل دلاور کلاچی تھانہ میں بطور ڈی ایف سی تعینات تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button