خیبر پختونخوا

دیر بالا میں چلتی گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

دیر بالا کے علاقے صدیق بانڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق صدیق بانڈہ میں  نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے  ایک شخص شدید زخمی ہوا جیسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں سوار چار افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے  نعیم اللہ، پرویز، فاتح خان موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور ذیشان زخمی ہوا۔ مقتولین چچا او بھیتجے تھے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ  واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے تاہم  پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لئے تفتیش شروع کردی ہے۔
Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button