خیبر پختونخوا

ڈی آئی خان: 9 اوباشوں کی 13 سالہ لڑکے سے اجتماعی بدفعلی

ڈی آئی خان: تھانہ صدر کی حدود گاؤں کوکار میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعہ میں درندہ صفت 9 ملزمان نے 13 سالہ کمسن بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

اجتماعی زیادتی کے شکار 13 سالہ متاثرہ کمسن بچے شعیب اختر کے والد محمد سلیم میانی سکنہ کوکار نے تھانہ صدر میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا کمسن بیٹا اختر شعیب موٹر سائیکل ٹھیک کرا کے گھر واپس آ رہا تھا کہ ہمت اڈہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان فیضان، انصر اور عدنان ولدیت و سکونت نامعلوم زبردستی میرے بیٹے کو اپنے ہمراہ یونائٹیڈ ٹاؤن میں واقع ایک مکان میں لے گئے جہاں ملزمان نے دیگر 6 نامعلوم ملزمان کے ہمراہ میرے بیٹے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی رپورٹ پر تینوں نامزد ملزمان سمیت 9 ملزمان کے خلاف چائلڈ پروٹیکیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button