پشاور کارخانوں مارکیٹ میں پولیس وین پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق
پشاور کارخانوں مارکیٹ میں پولیس وین پر مبینہ ہنڈ گرنیڈ حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد کارخانوں مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر حملہ کردیا جس میں ایک پولیس حوالدار ابن امین جان بحق جبکہ دیگر زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اہلکار کی لاش کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔
سی سی پی او پشاور کے مطابق موبائل میں 3 اہلکار موجود تھے، اور ریپڈ رسپانس فورس کی موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، حملے میں موبائل انچارج شہید جب کہ دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا حیات آباد کارخانو چیک پوسٹ پر کھڑی پولیس گاڑی کے قریب ہوا، اور ابتدائی طور پر ہینڈ گرنیڈ کا حملہ لگتا ہے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔