خیبر پختونخوا

مالاکنڈ: لیویز اہلکار نے ماں اور بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں لیویز اہلکارنے فائرنگ کرکے اپنی ماں اور بہن کو قتل کرڈالاجبکہ دو بھائیوں اور بھابی کو گولی مارکرشدید زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق نواحی علاقے جنگل پٹی سخا کوٹ میں لیویز اہلکار کا گھریلو تنازعہ پر گھروالوں کے ساتھ جھگڑا ہوا جو جان لیواثابت ہوا لیویز اہلکار امجد نے سرکاری بندوق سے فائرنگ کرکے اپنی والدہ اوربہن کو گولی مارمارکرقتل کردیا جبکہ دو بھائیوں اوربھابی کو بھی گولی مارکر شدید زخمی کردیا۔

پڑوسیوں نے لاشوں اور زخمی افراد کو درگئی ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی لیویز کے مطابق ملزم اہلکار واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم تحصیل درگئی کے داخلی اور خارجی راستوں پر ملزم کی گرفتاری کیلئے سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ لیویز کے مطابق واقعہ کیوں اور کیسے پیش آیا ابھی تک زیادہ معلوم نہ ہو سکا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button