حیات آباد کے گلی کوچوں میں ہیروئنچیوں کے ڈھیرے
حیات آباد کے گلی کوچوں میں ہیروئنچیوں کے ڈھیروں نے علاقہ عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ کو ہیروئنچیوں سے پاک کرنے کیلئے فوری کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔
حیات آباد کے مختلف فیز کی گلیوں میں ہیروئنچیوں کی موجودگی نے متعلقہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے جبکہ ہیروئنچی کھلے عام نشہ کرنے لگے جس سے بچوں اور نوجوانوں پر بھی ہیروئن کے برے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ہیروئنچیوں کی وجہ سے علاقہ میں چوری کی وارداتوں کا بھی خدشہ بڑھنے لگا جس سے علاقہ مکین شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں تاہم متعلقہ انتظامیہ غفلت کی نیند سوئی ہوئی ہے جس پر علاقہ مکینوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
علاقہ مکینوں نے اس حوالے سے نوٹس لینے اور علاقہ سے ہنگامی بنیادوں پر ہیروئنچیوں کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ ایسا نا کیا گیا تو وہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
واضح رہے کہ ہیروئنچیوں میں بڑی تعداد پنجاب اور صوبے کے دیگر اضلاع کے ہیروئنچیوں کی بھی ہے۔