خیبر پختونخوا

عید الاضحی، مسافروں کے جانے سے پشاور سنسان

صوبائی دارالحکومت پشاور سنسان ہو گیا ہے۔

منگل کے روز شہر کے بازاروں میں خریدار نہ ہونے کے برابر تھے جبکہ شاہراوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر تھی، پردیسیوں کے عید الضحیٰ کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کو منتقل ہونے کے باعث شہر کے بیشتر علاقے سنسان رہے۔

ہاسٹلز پہلے سے ہی سنسان ہو کر رہ گئے تھے، طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ سرکاری اور غیرسرکاری دفاتر کے ملازمین بھی اپنے آبائی علاقوں کو منتقل ہو گئے۔ مختلف حساس مقامات پر تعینات پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں تقسیم کی گئی ہیں۔

صوبائی دارالحکومت میں عیدالاضحیٰ اور عیدالفطر پر پردیسیوں کی بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں کو منتقل ہو جاتی ہے، شہر میں دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی ایک بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button