پشاور میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب
صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے بھر کے میدانی علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کا زور جزوی طور پر ٹوٹ گیا ہے، پشاو رسمیت صوبے کے بعض میدانی علاقے زیر آب بھی آ گئے۔
مالم جبہ میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، معمول سے تیز ہواؤں اور بادلوں کی وجہ سے درجہ حرارت بھی گر گیا تاہم دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
گزشتہ شب سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے شہر بھر میں جاری رہا۔ بارش کے علاوہ تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی سارا دن جاری رہا جس کے باعث موسم بہتر ہو گیا تاہم بارش کے باعث پشاور کے دونوں منڈیاں کیچڑ میں تبدیل ہو گئیں، بارش کے باعث منڈیوں میں جانور اور خریداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ناصر پور منڈی اور سر بند منڈی میں چلنا بھی مشکل ہو گیا۔ بارش کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد آج (منگل کو) خریداری کے لئے منڈیوں میں گئے۔
خیال رہے کہ ضلع کرم میں طوفانی بارش سے کچے مکان کی چھت گرنے کے باعث جوان سال لڑکی جاں بحق ہوئی ہے، صدہ بازار کے قریب بکر امنڈی پر سیلابی ریلا آنے سے سینکڑوں مال مویشی سیلابی پانی میں پھنس گئے تھے۔