بیٹے کو نقل کرانے کیلئے خصوصی انتظام، کنٹرولر مالاکنڈ بورڈ کو عہدے سے ہٹادیا گیا
صوبہ خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے کنٹرولر کو بیٹے کو مبینہ طور پر میٹرک کے امتحان میں نقل کرانے کیلئے خصوصی انتظام پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر کنٹرولر کے بیٹے کو الگ کمرے میں نقل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ میٹرک امتحان میں کنٹرولر مالاکنڈ بورڈ کے بیٹے کو نقل کرانے کا خصوصی انتظام کیا گیا۔
ملاکنڈ بورڈ لوئر دیر امتحان نقل معاملے میں ملوث امتحان کنٹرولر کو مزید کارروائی کیلئے فوری ایجوکیشن ہیڈ آفس میں طلب کیا گیا ہے۔انکوائری شروع ہو چکی ہے،اور جلد ہی انہیں مثالی سزا ملےگی۔ pic.twitter.com/cVEWaa2k5w
— KP Elementary & Secondary Education Department (@KPESED) July 14, 2021
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کنٹرولر مالاکنڈ تعلیمی بورڈ کو محکمہ تعلیم رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق سیکرٹری مالاکنڈ تعلیمی بورڈ کو کنٹرولر کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے۔