خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں ایک اور خواجہ سرا قتل

 

خیبرپختونخوا میں ایک اور خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا۔ مردان کے علاقے سری بہلول میں مجرا پارٹی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں کالجی نامی خواجہ سرا لگ کر زخمی ہوگیا۔

پولیس تھانہ ساڑوشاہ کے عملے کے مطابق سریراحمد ولد وزیر سید محلہ سیدان گجرات نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات اورجمعہ کے درمیانی شب سری بہلول میں خواجہ سراؤں کا مجرا تھا کہ اسی دوران علاقے کے مشران نے مداخلت کی اور مجرا بندکردیاگیا اور جونہی مجرا بند ہوا تو لائٹ بند کردی گئی اور اندھیرے میں ملزمان بلاول ،جانے سکنہ جھنڈے اور ایک شخص نامعلوم نےفائرنگ کی جس کے نتیجے میں خواجہ مبشرسید عرف کالجے لگ کر جاں بحق ہوگیا پولیس تھانہ ساڑوشاہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل صوابی میں بھی ایک خواجہ سرا کو قتل کیا گیا تھا۔ صوابی پولیس کے مطابق محمد سعد نامی خواجہ سرا کو اس کے بھائی نے قتل کیا جسے اس کے ناچ گانے سے سخت چڑ تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا محمد سعد راولپنڈی میں ڈانس کا پروگرام کر کے گھر واپس آیا تھا جس پر اس کے 14 سالہ بھائی نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

اس سے قبل گل پانڑہ نامی خواجہ سرا قتل کر دیا گیا تھا جبکہ چاہت نامی اس کا ساتھی زخمی ہو گیا تھا جسے چھ گولیاں لگی تھیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button