خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 2 افراد جاں بحق

‎پی ڈی ایم اے نےحالیہ بارشوں اور طوفان سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور طوفان کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4ا فراد زخمی ہوئے۔ ‎مجموعی طور پر3 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کوامدادی کاروائیاں کرنے کی ہدایات کردی۔ پی ڈی ایم اے نے یکم جولائی کو تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کیا تھا جس میں بارشوں کی پیش گوئی اورپیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کی تھی۔

‎ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24/7فعال ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہمیں ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

اس کے علاوہ ضلع خیبر کے تحصیل لنڈیکوتل کے علاقہ پیروخیل حاجی رحمت اللہ عرف پاپوس مرحوم مارکیٹ میں بارش اور سیلابی ریلے کے باعث ایک الٹو موٹر کار ڈوب گیا، مقامی زرائع کے مطابق طوفانی بارش اور سیلابی ریلے کے باعث وہاں پر کھڑی الٹو کار سیلابی ریلے میں بہہ گیا تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی، ہری پور، کوہستان، بالائی دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات، چترال، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، تورغر اور بٹگرام میں بارش کا امکان ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button