خیبر پختونخوا

لکی، دستی بم حملے اور فائرنگ سے 1 بچہ 2 خواتین جاں بحق

ضلع لکی مروت کے علاقے جابو خیل میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر گھر پر دستی بم اور فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین اور شیر خوار بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔

ضیااللہ سکنہ جابو خیل نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزمان وحیداللہ عرف برما، صفت اللہ، انشااللہ اور نوید نے گھر میں موجود کمرے کی چھت پر کھڑے ہو کر فائرنگ کی جبکہ 4 نامعلوم ملزمان نے گھر کے صحن میں کھڑے ہو کر دستی بم پھینکا اور خوف و ہراس پھیلانے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین مسرت شاہین، رشیدہ نواز اور دو ماہ کا شیر خوار بچہ جاں بحق جبکہ 5 سال کی عمر کے دو بچے ضیاء اللہ اور جمال شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی مروت بعد زاں بنوں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button