چارسدہ کچہری واقعہ: غفلت برتنے پر انسپکٹر سمیت 4 اہلکار معطل
چارسدہ کچہری واقعہ میں غفلتر برتنے برتنے پر انسپکٹر سمیت چار اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے سانحہ کچہری میں پولیس افسران کی جانب سے فرائض میں غفلت برتنے پر کچہری سیکورٹی انچارج انسپکٹر بہار خان, کانسٹیبل فضل الرحمن، کانسٹیبل امجد اور کانسٹیبل سلمان کو معطل کردیا اور پولیس لائن حاضر ہونے کے احکامات جاری کر دیئے۔
انہوں نے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ فرہاد خان اور ڈی ایس پی سرڈھیری صابرگل خان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے کرشفاف انکوائری کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے جمعرات کے روز جوڈیشل کمپلکس چارسدہ میں مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
جوڈیشل کمپلکس چارسدہ میں پیشی کیلئے ائے ہوئے افراد پر مخالفین نے اس وقت فائرنگ کھول دی جب وہ اپنے وکیل کے چیمبر میں بیٹھے ہوئے تھے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص بخت زلی موقع پر جانبحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔ ہولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 زخمی رحمت اور اقبال دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں بخت زلی اس کا بیٹا رحمت علی اور جرگہ رکن اقبال نامی شخص جاں ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ پرانی دشمنی کی بناء پر کی گئی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق علاقہ نستہ پڑاو سے تعلق رکھنے مقتول گروہ نے مخالفین سے چند سال قبل افراد کو قتل کیا تھا جسکی سزا میں مقتول بخت زلی نے 5 سال قید بھی گزارے ہیں۔