خیبر پختونخوا

پشاور پولیس نے ٹوئٹر پر بٹ کوائن کے اشتہار پر معذرت کرلی

کپٹل سٹی پولیس پشاور نے  اپنے ٹوئٹر  اکاؤنٹ سے ہونے والے بٹ کوائن کے اشتہار پر معذرت کرلی۔

ٹوئٹر پر کپٹل سٹی پولیس پشاور کے آفیشل اکاؤنٹ سے ہونے والے ٹوئٹ میں لکھا گیاہے کہ ہم سرکاری  ٹوئٹر ہینڈل سے ہونے والے غیر متعلقہ  ٹوئٹ پر معذرت خواہ ہیں جبکہ سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کسی بھی خرابی  یا غلط استعمال کی انکوائری کی جائے گی اور اس سلسلے میں اصلاحی اقدامات اٹھائنگے۔

کپٹل سٹی پولیس پشاور کے ٹوئٹ پر عبدالوہاب نامی صارف لکھتے ہیں ‘ مجھے لگتا ہے کہ اس صحفے کے منتظیم  بھی کریپٹوکرنسی میں دلچسپی رکھتا ہے’.

‘ایک اور صارف اعزار علی شاہ نے طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ ‘ اگر ممکن ہو تو ہمیں بھی کچھ کوائن دے دو’

 

واضح رہے کہ  کپٹل سٹی پولیس پشاور کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہونے والے ٹوئٹ میں لکھا گیا تھا کہ بریکنگ نیوز، بہت شکریہ میرے اکاؤنٹ میں  5 ہزار بٹ کوائن منتقل ہوگئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button