خیبر پختونخوا

لوئر دیر میں کورونا ویکسین نہ ملنے کے خلاف احتجاج

 

ملک میں کورونا ویکسین میں کمی کی وجہ سے مختلف علاقوں میں احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ویکیسن کی کمی کو دیکھتے ہوئے نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) نے بھی اہم فیصلے کیے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سائنو فارم اور سائنو ویک کے دوسرے ڈوز میں 6 ہفتوں کا وقفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگائی جانے والی ویکسین سائنو فارم اور سائنو ویک کے دوسرے ڈوز میں 6 ہفتوں کا وقفہ دینے کا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

این سی او سی نے ویکسین سے متعلق جاری کیے گئے ایس او پیز میں سائنو فارم اور سائنو ویک کی دوسری ڈوز میں وفقہ 4 ہفتے سے بڑھا کر6 ہفتے کردیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سائنو فارم اور سائنو ویک کی پہلی ڈوز کے 4 ہفتے بعد دوسری ڈوز لگائی جارہی تھی۔

دوسری جانب کورونا ویکسین نہ ملنے کے خلاف دیر لوئر میں شہریوں نے ویکسین نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کچھ وقت کے لیے جی ٹی روڈ کو ہرقسم ٹریفک کیلئے بلاک کیا تھا۔
روڈ کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہر روز کورونا ویکسین لگانے کیلئے اتے ہیں لیکن ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے مایوس واپس چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انکو ویکسین فراہم کی جائے تاکہ مزید خوار ہونے سے بچ جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button