ناخنوں کی حفاظت اور خوبصورتی کیسے ممکن بنائیں ؟
رانی عندلیب
‘لڑکیوں کے چہرے اور بالوں کی طرح ان کے ہاتھوں اور پاؤں کی حفاظت کرنا بھی بہت ضروری ہے کیونکہ جب آپ کے ناخن مضبوط اور چکمدار ہو تو آپ کے ہاتھ اور پاؤں خوبصورت نظر آئینگے’
کنول پشاور میں فنگر آرٹ کے نام سے ایک بیوٹی پارلر چلارہی ہیں ۔کنول کے مطابق وہ کسمٹرز کو اپنی ناخن مضبوط او چکمدار رکھنے کے لئے یہی مشورہ دیتی ہے کہ آپ ایک باول میں ایک چمچ شہد، عرق گلاب اور زیتوں کا تیل مکس کرکے روئی کی مدد سے اپنے ناخنوں پر لگاکر مالش کیا کریں ، اگر آپ ایک مہینے تک مسلسل یہ کام سرانجام دیتے رہے تو آپ کے ناخن اور ہاتھ بہت خوبصورت ہوجائیں گے۔
کنول کاکہنا ہے کہ آج کل فیشن کا دور ہے اور ہر کوئی یہی چاہتا ہے کہ وہ کسی بھی فنکشن، شادی بیاہ یا دیگر تقریب میں خوبصورت نظر آئے کیونکہ اگر آپ کی خوبصورتی کے ساتھ آپ کے ہاتھ اور پاؤں بھی خوبصورت نظر آئے تو اس سے آپکی شخصت پر بھی اچھا اثر پڑسکتا ہے۔
وہ کہتی ہے بہتر ہوگا کہ لڑکیاں خصوصی طور اپنی غذا کا خاص خیال رکھیں اور کھانے میں سبزی اور فروٹ کا استعمال یقینی بنائیں کیونکہ اس سے آپ کے ناخن، دانت اور بالوں نہ صرف مضبوط ہوسکتے ہیں بلکہ چکمدار نظر آتے ہیں۔
انہوں نے ایک اور مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ناخنوں کی مضبوطی کے لئے لڑکیاں دو عدد لہسن لیکر کے پانچ منٹ تک ناخنوں پر مساج کریں اس سے ناخن مضبوط ہوتے ہیں اور کام کرنے کے دوران ٹوٹنے کا خطرہ بھی نہیں ہوتا کیونکہ ہمارے ہاں لڑکیاں گھروں میں کپڑے دھوتی ہیں یا برتن تو اس سے ناخنوں کے ٹوٹنے کا ڈر ہوتا ہے۔
پیلے ناخنوں کے حوالے سے کنول کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے ناخن پیلے ہے تو ایک باول میں پانی ، ایک چمچ چینی اور لیمن کارس ڈال کر ناخن 10 منٹ تک رکھ دے اس سے آپ کے ناخن گلابی اور چمکیلے ہوجائیں گے۔