خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا پہلا صوبہ بن گیا جہاں 5 جی ٹیسٹ اور اس پر کام کا آغاز ہوگیا

 

خیبرپختونخوا میں 5 جی انٹرنیٹ سروس ٹیسٹ کے حوالے سے پی ٹی سی ایل اور کے پی آئی ٹی بورڈ کے مابین معاہدہ طے پاگیا۔
وزیر خوراک اور سائنس انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پہلا صوبہ بن گیا جہاں 5 جی ٹیسٹ اور اس پر کام کا آغاز ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ 5 جی ٹیکنالوجی کا سپیڈ 10 گناہ زیادہ ہوگا، پی ٹی سی ایل اور کے پی آئی ٹی بورڈ کے درمیان پاکستان میں پہلی بار 5جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی ٹیکنالوجی کی مدد سے میڈیکل اور دوسرے شعبوں میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں، دور دازار علاقوں کے لوگوں کی ترقی ٹیکنالوجی سے وابستہ ہیں۔
عاطف خان کا کہنا ہے کہ 5 جی کے استعمال کے بارے میں منفی تاثر دیا جاتا ہیں جو بے بنیاد ہے، سائنس اور ٹیکنالوجی کا بجٹ 43 کروڑ سے بڑھا کر 12سے 14 ارب کر رہے ہیں۔

عاطف خان نے مزید کہا کہ صوبے میں تمام محکمے ڈیجیٹلائز کئے جائینگے،  ون ونڈو فیسیلیٹیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، 40 کنال پر مشتمل پشاور میں ڈیجیٹلا کمپلیکس بنایا جائے گا، مردان میں اسپیشل اکنامک زون بنایا جائے گا، سوات میں آئی ٹی پارک کی تعمیر بھی منصوبوں میں شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سابق قبائلی ضلاع علاقہ لنڈی کوتل میں واقع ٹیکنیکل کالج کو آئی ٹی کالج میں تبدیل کر رہے ہیں اور  صوبے کے تمام یونیورسٹیز میں سبساڈائز ریٹ پر وائی فائی لگائی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button