پشاور، مدرسہ کے طلبہ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز
پشاور، جامعہ جنیدیہ غفوریہ کارخانوں مدرسہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف عمران یوسفزئی کی سربراہی میں محکمہ صحت حکام کی ٹیم نے مدرسہ کے 200 سے زائد طلبہ کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور عمران یوسفزئی نے کہا کہ دیگر مدارس کے طلباء اور سٹاف کو بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی اس لئے عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین ضرور لگائیں اور اس سلسلے میں محکمہ صحت کے حکام اور ضلعی انتظامیہ پشاور کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عوام کورونا وائرس سے محفوظ ہو سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:
بنوں، کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر 6 لیڈی اہلکار معطل
پولیو قطروں کے مقابلے میں لوگ کرونا ویکسین لگانے کے زیادہ قائل
پشاور جامعہ جنیدیہ غفوریہ کارخانوں مدرسہ میں طلبہ کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے پر جامعہ جنیدیہ غفوریہ کارخانوں مدرسہ کے ناظم اعلیٰ مولانا احسان اللہ جنیدی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور عمران یوسفزئی اور محکمہ صحت کے ڈاکٹرز ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا۔