خیبر پختونخوا

چارسدہ میں خواجہ سراؤں پر تشدد، تین ملزمان گرفتار

ضلع چارسدہ تھانہ پڑانگ کے حدود میں خواجہ سراؤں پر تشدد اور ان سے نقدی اور موبائیل چھیننے پر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پشاور تہکال سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا احمد عرف وڑہ ولد جانس خان ,ذیشان عرف ھنی ولد عنایت الرحمان اور کاشف نے پڑانگ پولیس کو رات گئے درج کئے گئے ایف آئی آر میں بتایا کہ وہ اپنے دوست زبیر کی منگنی کی تقریب میں آئے ہوئے تھے کہ اس دوران 8 اوباش نوجوان تقریب کے ہال میں داخل ہوئے پروگرام کو بدنظمی سے دوچار کرنے کے علاوہ ان سے 15 ہزار روپے کی نقدی اور ٹچ موبائیل چھین لینے کے بعد ان پر تشدد کیا اس کے ساتھ ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔

ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی ہدایت اور ملزمان کی نشان دہی کے بعد پڑانگ پولیس کے قائمقام ایس ایچ او فضل خالق خان ,اے ایس آئی فضل نبی خان اور تفتیشی آفیسر عرفان خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان سجاد ولد سرتاج ,جواد ولد نبی شاہ اور فہد ولد نوشیروان کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button