سیشن جج نوشہرہ کے ریڈر جی ٹی روڈ پر قتل
ڈسٹرکٹ کورٹ نوشہرہ کے سیشن جج کے ریڈر منظور خان کو شورو منڈی کے قریب جی ٹی روڈ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس زرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ نوشہرہ کینٹ کی حدود میں پیش آیا اور پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، منظور حسین نے کچھ عرصہ پہلے اپنا چچا زاد بھائیوں کو قتل کیا تھا، ان لوگوں نے ہی منظور حسین پر اندھادھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
اس ایچ او تھانہ نوشہرہ کینٹ علی اکبر خان نے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی، مختلف جگہوں پر ناکہ بندی بھی سخت کر دی گئی۔
دوسری جانب باجوڑ کے علاقے علیزو بتاٸی میں 19 سالہ مہمند نامی نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنے آپ کو گولی مار دی، اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کے اہلکار بروقت امداد کیلئے موقع پر پہنچ گئے۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ منتقل کر دیا جہاں پر ڈاکٹروں نے نوجوان کی موت کی تصدیق کر دی۔