خیبر پختونخوا

چارسدہ، بیٹے نے ماں کو اشنا سمیت قتل کر دیا

محمد باسط خان

چارسدہ کے علاقہ نستہ میں بیٹے نے اپنی سگی ماں کو اشنا سمیت فائرنگ کر کے قتل کر دیا، فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

نستہ پولیس سٹیشن میں نہایت ولد زیبان شاہ (مقتول عدالت شاہ کا بھائی) نے رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ مقتول عدالت شاہ کے ساتھ نماز مغرب کے لئے جا رہے تھے کہ اس دوران ملزم واصف ولد احمد اور شبیر ولد فرمان سکنہ ترلاندی نے میرے بھائی عدالت شاہ پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہگیر واجد علی ولد نیاز علی بھی زخمی ہوا جو پشاور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

ملزم واصف کیخلاف دوسری رپورٹ اس کی بہن حویلیاں اور جویریہ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس کے مطابقملزم واصف نے گھر کے اندر اپنی ماں مسرت پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

مقتولہ مسرت کی بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ عدالت شاہ کے ان کی ماں کے ساتھ دو سال سے تعلقات تھے جس کی وہ خود چشم دید گواہ بھی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button