خیبر پختونخوا

اویناش سنگھ کے اغواء میں ملوث مبینہ چار سکھ ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی

جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور ثناء اللہ کے عدالت نے ہفتے کو مغوی اویناش سنگھ کے مقدمے میں گرفتار چار ملزمان منمیت کور، آیون بھٹی، شالیم اور روہیت سنگھ کی ضمانت منظور کرلی۔

چاروں ملزمان پر الزام تھا کہ دو ماہ قبل اویناش سنگھ کو اغوا کرکے کوہاٹ میں حبس بے جا میں رکھ کر انہیں تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے۔

عدالت نے ملزمان کی وکلاء ایڈوکیٹ سیف اللہ محب کاکاخیل اور نعمان محب کاکاخیل کی وساطت سے درخواست کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھئے: پشاور کی خاتوں سکھ صحافی من میت کور شوہر سمیت گرفتار

وکلاء نے عدالت میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ نے اُنکے موکل پر اغواء کی کوئی ثبوت پیش نہیں کی ہے اور سوال اُٹھایا کہ 29 مئی کو انکے موکل جیل میں تھیں تو اُس وقت مغوی اویناش سنگھ کوہاٹ سے زخمی حالت میں ملے ‘انہیں کس نے رہا کرکے چھوڑا ہے’۔

وکلاء پینل نے بتایا کہ مغوی اویناش کو پولیس ہسپتال لے گئے تھے تو ڈاکٹروں نے رپورٹ میں بتایا کہ موجودہ زخم انہوں نے خود لگائیں ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ثناء اللہ نے وکلاء کی بحث مکمل ہونے کے بعد درخواست کنندگان کی ضمانت منظور کر لیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button