خیبر پختونخوا
مانسہرہ، دریا میں گاڑی گرنے سے ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق
مانسہرہ میں دریائے سرن میں گاڑی گرنے سے7افراد جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دریا میں گاڑی گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کی 2 خواتین اور2 بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق بدقسمت خاندان شاپنگ کے بعد ترمنگ جا رہا تھاکہ گوجرہ کے مقام پرحادثے کا شکار ہوگیا۔
دوسری جانب وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور لواحقین کیلئے صبر وجمیل جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔