خیبر پختونخوا
خیبرپختونخوا اسمبلی کے وزیر مال نے استعفیٰ دے دیا
خیبرپختونخوا کے وزیر مال قلندر لودھی نے استعفٰی دے دیا۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے مطابق قلندر لودھی نے رضاکارانہ عہدے سے استعفٰی دیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبائی وزیر قلندر لودھی کا استعفٰی منظورکرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قلندر لودھی اب وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے مال کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
صوبائی حکومت نے کابینہ میں آئینی حد 16 کی بجائے 17 وزیر شامل کیے تھے، جب کہ محکمہ قانون اور ایڈوکیٹ جنرل نے اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراض کو درست قرار دیا تھا۔
حکومتی زرائع نے کہا تھا کہ آئینی قدغن پر ایک وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرکے مشیر بنایا جائے گا اور اس ضمن میں آج وزیر مال قلندر لودھی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔