پی ٹی ایم دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی
پی ٹی ایم دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی، محسن داوڑ نے الگ پارٹی کا اعلان کیا۔ اس سلسلے میں صوابی میں پروفیسر اسماعیل کی رہائشگاہ پر ایک اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے بائیں بازو کے سیاسی کارکنوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں باقاعدہ طور پر ملکی سطح پر ایک نئی پارٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا۔اس سلسلے میں عنقریب پارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی سمیت پارٹی کے نام اور منشور کا اعلان کردیا جائیگا۔
یاد رہے کہ پی ٹی ایم میں کافی عرصہ سے پارلیمانی اور غیرپارلیمانی پر اختلافات کا سلسلہ چل رہا تھا اور اس سلسلے میں محسن داوڑ، بشریٰ گوہر، افراسیاب خٹک اور دیگررہنماؤں کا خفیہ اجلاسوں کا سلسلہ بھی جاری تھا ، لیکن مذکورہ رہنما اس کی تصدیق نہیں کررہے تھے لیکن گزشتہ روز ایم این اے محسن داوڑ نے باقاعدہ طور پر اپنے سوشل میڈیا پیج پر اس اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا۔