چارسدہ: والدین نے قرض سے جان چھڑانے کے لیے اپنے ہی بیٹے کو اغوا کرلیا
چارسدہ میں قرض سے جان چھڑانے کے لئے والدین نے اپنے ہی بیٹے کو اغوا کرلیا. پولیس نے شوہر اور بیوی کو گرفتار کرلیا ہے.
چارسدہ کے علاقے خانمائی میں شبانہ نامی خاتون نے 25 مئی کو محمد زمان کیخلاف بچے کی اغوا کی دعویداری کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم کار سواروں نے انکے بیٹے خانمائی کے حدود سے اغوا کرلیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی.
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش میں بچے کے والدین کو بھی بھی شامل کیا گیا جس کے بعد معمولی سختی کرنے پر انہوں نے بتایا کہ محمد زمان کیساتھ ان کا مویشیوں کے لین دین کا تنازعہ تھا اور بچے کے والدین محمد زمان کے چار لاکھ کے مقروض تھے اور قرض سے جان چھڑانے کے لئے بچے کے والدین نے اپنے ہی بیٹے کو اغواء کرکے سارا ڈرامہ رچایا تاکہ وہ محمد زمان پر جھوٹی دعویداری کرکے انکو بلیک میل کرکے انکے قرض کے پیسے معاف کروادیں.
پولیس کے مطابق خانمائی پولیس نے بچے کو رپورٹ کنندہ کے رشتہ داروں کے گھر سے بازایاب کرادیا ہے جبکہ بچے کے والدین نے اعراف جرم کرلیا ہے.