خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات میں اقلیتوں کیلئے 2 فیصد کوٹہ مختص
خیبر پختونخوا کے اعلی تعلیمی درسگاہوں میں اقلیتوں کے لئے داخلہ لینا آسان ہو گیا۔گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں میں اقلیتوں کے داخلے کیلئے 2 فیصد کوٹہ مختص کرنے کے منظوری دے دی۔
محکمہ اعلی تعلیم کی جانب سے یونیورسٹیوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔محکمہ اعلی تعلیم کے مراسلہ میں تمام وائس چانسلرز کو ترجیحی بنیادوں پر پالیسی کیس تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ گورنر کی ہدایت کے مطابق 15روز کے اندر کیس تیار کر کے متعلقہ فورم کے سامنے پیش کیا جائے۔
Congratulations to our respected minorities.
Approved 2% Quota for miniroties in getting admission in Public Sectors Universities in the province.Directed all VCs for adoption of 2% Quota in admission for minorities.
— Shah Farman (@ShahFarman_PTI) May 28, 2021
تاہم انجنئیرنگ یونیورسٹیز، میڈیکل کالجز اور ویٹرنری کالجز میں داخلے کیلئے اقلیتی کوٹہ عملدرآمد نہیں ہوگا۔