خیبر پختونخوا

نوشہرہ میں غیرت کے نام پر بہن قتل، دو بہنوں نے کورٹ میرج کرلی

نوشہرہ کے علاقے ڈاگی جدید پبی میں غیرت کے نام پر  بھائی نے فائرنگ کرکے سگی بہن کو موت کے گھاٹ  اتار دیا  جبکہ فائرنگ سے والدہ کو بھی شدید زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق 18 سالہ ملزم  اسماعیل خان کو شک تھا کہ اس کی ہمشیرہ جسم فروشی  کا کاروبار کررہی ہے  جبکہ   اس کی والدہ  بھی اس کے ساتھ ہے اس لئے  ملزم نے طیش میں  فائرنگ کرکے سگی بہن موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا  جبکہ مقامی  لوگوں  نے ریسکیو 1122 کی مدد سے جاں بحق ہونے والی دوشیزہ اور شدید زخمی نسرین کو میاں راشد مموریل  ہسپتال پبی منتقل  کردیا تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

پولیس نے مزید کہا کہ تھانہ پبی میں شدید زخمی والدہ  نسرین کی مدعیت میں بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دو لڑکیوں نے والدین کی مرضی کے خلاف کورٹ میرج کرلی

نوشہرہ  کے علاقے اکبرپورہ میں دو خوبرو لڑکیوں نے والدین کی مرضی کے خلاف  کورٹ میرج کرلی جبکہ والدین نے تھانہ اکبر پورہ اور نوشہرہ  کینٹ میں اغویگی کے مقدمات درج کرلیے۔

پولیس کے مطابق تھانہ اکبر پورہ میں 18 سالہ حرا اور نوشہرہ کینٹ میں 18 سالہ  فاطمہ نے گھر سے فرار ہوکر پسند کی شادی کرلی ، پولیس نے دونوں  لڑکیوں کے والدین کی مدعیت میں شادی کرنے والے لڑکوں اور ان کے والدین کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button